غیر قانونی طور پرچلائے جارہے ذبیحہ خانوں اور گوشت کی دکانوں کے خلاف
کارروائی کرنے کی اترپردیش حکومت کی ہدایات کے پیش نظر ریاست کو گوشت کی
قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریاست کی نو تشکیل شدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی طرف سے اس
سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کی وجہ سے
انتظامیہ میں بے چینی پھیل گئی ہے
اور اس نے سڑک کنارے غیر قانونی طور سے چلائی جا رہی چھوٹی دکانوں کے غریب
مالکان کو سزا دینا شروع کر دیا ہے۔اس درمیان ہاتھرس میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے گوشت کی تین دکانوں کو کل
جلا دیے جانے سے کشیدگی پھیل گئی اور اس کاروبار سے وابستہ لوگ دهشت زدہ
ہیں۔